رائے پور،7؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سرکار نے ملک میں پلاسٹک کیری بیگ سمیت اب پی وی سی اور کلورین پلاسٹک پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے پلاسٹک کی تھیلیوں (کیری بیگس) پر دسمبر 2014میں لگائی گئی پابندی کے دائرے میں اب پولیوناءئل کلورین (پی وی سی) اور کلورین پلاسٹک (پی وی سی کے بیننرر، فلیکس ہورڈنگس، فوم بورڈ وغیرہ) اور خانے پینے کے لیے استعمال ہونے والے کپ، گلاس، پلیٹ، باؤل اور چمچ کو بھی شامل کرلیا ہیہ اور ان پر فوری طور پر پابندی لگادی گئی۔۔